افریقی ملک نائجیریا کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق دارالحکومت ابوجہ کے نواح میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک بم دھماکا ک±وجے پولیس اسٹیشن پر اور دوسرا نیانیا علاقے کے ایک بس اسٹاپ پر ہوا۔ جانی و مالی نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی
گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن حکام کو یقین ہے کہ اِن کے پیچھے دہشت گرد جہادی تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔ جمعرات کو میدوگوری میں ہونے والے چار خود ک±ش حملوں میں دس افراد مارے گئے تھے جبکہ قریبی آداماوا ریاست میں ہونے والے بم دھماکے میں گیارہ دیہاتیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔